(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض ریاست میں صہیونی فوج نے فلسطینی کے گھر کو غیر قانونی قرار دےکر مسمار کردیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں بیت المقدس کے شہر عناتا میں مجبورفلسطینی شہری کی جانب سے شدید احتجاج کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزروں کی مدد سےشہری کا گھر مسمار کرنا شروع کر دیا۔
مقامی فلسطینی شہری کا کہنا ہے کہ اپنے آباؤ اجداد کی ملکیت میں رہائش پزیر تھے اورعمارت کےمالک ہونے کے ملکیت کے مکمل کاغذات کی موجودگی کے باوجود اسرائیلی فوج نےعمارت گراتے ہوئےالزام عائد کیا کہ عمارت بغیر اجازت کےتعمیر کی گئی تھی۔
قابض صہیونی فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں 8 افراد پر مشتمل یہ فلسطینی گھرانہ کھلے آسمان کے نیچے آگیا ہے تاہم اسرائیل جیسی غیر قانونی ریاست میں فلسطینیوں سے ان کی ملکیتی زمینیں چھیننے والے قابض حکام کو اپنے اس اقدام پر بین الاقوامی قانونی کی کھلی خلاف ورزی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔