(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )صہیونی آبادکاروں نےالبرقع گاؤں کےشمال مشرق میں واقع ایک ایسے علاقے کو آگ لگائی جہاں درجنوں دونم اراضی ہے، جن میںزیادہ تربادام کےدرخت لگائے گئے ہیں۔
گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کےمغربی کنارےمیں نابلس کے شمال میں البرقع گاؤں میں انتہا پسندصہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے وسیع پیمانے پر رزعی زمینوں کو آگ لگا دی۔
ذرائع کےمطابق انتہا پسند صہیونیوں نےگاؤں کے شمال مشرق میں واقع ایک ایسے علاقے کو نشانہ بنایا جہاں درجنوں دونم اراضی میں زیادہ تر بادام کے درخت لگائے گئے ہیں۔صہیونی آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندانہ کارروائیوں میں فلسطینی باشندوں کی زرعی زمینوں کویکےبعد دیگرےنشانہ بنایا جارہا ہےجس کا مقصد فلسطینوں کی زرعی زمینوں کو بنجر کر کے انھیں مزید خوراک کی تنگی کے بحران سےدوچارکرنا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی "بردلہ ” کے مقام پر صہیونی شرپسندوں نےحملہ کیا تھا اور فلسطینیوں کے لگائے گئے زتیون کےدرختوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا تھا۔