(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند آبادکاروں نےصہیونی فوج کی مکمل سر پرستی میں چوکی سے گزرنے والے افراد کو شناخت کے بعد نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ چوکی پرتعینات غاصب فوج کیماجودگی اور مکمل سرپر ستی میں صہیونی آباد کاروں نے چوکی کا دونوں جانب سے گھیراؤ کر کےسڑک سےگزرنے والی گاڑیوں اور پیدل سفر کرنے والے افراد کو روک کر شناخت کے بعد پتھراؤ کا نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی باشندوں کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بھاری نقصان ہوا جبکہ صہیونی آباد کاروں کے تشدد کا نشانہ بننے والے متعددفلسطینیوں کو شدید چوٹیں آئیں تاہم صہیونی فوج کی جانب سے آباد کاروں کو روکنے کا کوئی عمل سامنے نہ آیا۔
غاصب ریاست میں آئے دن صہیونی آباد کاروں کی فلسطینیوں کے خلاف جنونی اور شدت پسندانہ کارروائیاں سامنے آتی ہیں جس میں صہیونی فوج آباد کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔