(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں صہیونی آباد کار کی گاڑی سے شہید ہونے والے فلسطینی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں صہیونی بستی ہارس کے نزدیکی چوک پر ایک رہائشی یہودی آباد کار نے فلسطینی راہ گیر پرگاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
آباد کار کی لاپرواہی کے باعث تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے مشرقی نابلس کے علاقے کفر قلیل سےتعلق رکھنے والے فلسطینی شہری عزام جمیل عامر شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق یہودی آبادکار کی گاڑی کی رفتار انتہائی تیز تھی جس کے نتیجے میں چوک سے گزرتے فلسطینی نوجوان کی بھر پور بچنے کی کوشش کے باوجود صہیونی آباد کار کی گاڑی اس پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئےجس کے بعد ان کی نماز جنازہ آج کفر قلیل میں ادا کی جائے گی۔