(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی شر پسند عناصر بس پر حملہ کیا اور بس میں سوار معمر خاتون کو آبادکاروں کے گروپ نے شدید زخمی کر کے ان کی رقم لوٹ لی۔
ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر شیخ جرح کے نزدیک صہیونی شر پسند عباصر کی جانب سے بس پر حملہ کیا گیا جس میں سوار فلسطینیوں کو شناخت کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم بس میں سوار ایک معمر خاتون کو صہیونی آباد کاروں کے گروپ نے شدید زخمی کر دیا اور ان کی رقم لوٹ لی۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں شر پسند غیر قانونی آباد کار روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی علاقوں میں شرانگیزی پھیلاتے ہیں اور ان شر انگیزیوں کے حوالے سے کوئی قانونی ادارہ فلسطینیوں کی مدد نہیں کرتا جبکہ غاصب ریاست کی پولیس اور فوج بھی آباد کاروں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرتے ہوئے فلسطینی باشندوں کوانتظامی حراست کی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے صہیونی عقوبت خانوں میں ڈال دیتی ہے۔