(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آباد کاروں کی شر پسندیوں کا شکا ر ہونے فلسطینیوں کی تکلیفوں کا مداوہ کرنے کے لیے کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ حرکت میں نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے جنوب مشرقی قصبے جالود میں ایک روز قبل صہیونی غیر قانونی یہودی بستی کے رہائشی آ بادکاروں کےشر پسندمنظم گروہ کی جانب سے رات گئے فلسطینی چرواہوں کے باڑے میں گھس کر درجنوں بھیڑیں چوری کرلی گئیں اور باڑے کو توڑ پھوڑ کے ذریعے شدید نقصان پہنچایا۔
غاصب صہیو نی ریاست کے شر پسندصہیونی آباد کاروں کی اس کارروائی کے نتیجے میں معاشی بحران کے شکار مقامی فلسطینی چرواہے جن کے گزر بسر کا دارومدار ان ہی مویشیوں پر ہے انہیں ہزاروں شیکل کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم صہیونی ریاست کے کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے اب تک شرپسندوں کے اس منظم گروپ کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔