(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) علاقے کی کونسل کے صدر نے بتایا کہ رات اور دن کے سناٹے میں صہیونی شرپسند راہگیروں اور علاقہ مکینوں کو ہراساں کر تے ہوئے متعدد بار انہیں تشدد کا نشانہ بناچکے ہیں،جس میں انہیں اغوا کرنے سے لے کر رقوم کی چوریاں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ رات صہیونی نسل پرست آبادکاروں کے گروہ نے مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے حسین قصبے میں ایک فلسطینی شہری پر حملہ کرتے ہوئےفلسطینی شہری کو زدوکوب کیا اور25000 شیکل کی بڑی رقم چھین لی۔
اس حوالے سے قصبے کی کونسل کے صدر محمد سبطین کےبیان کے مطابق رات کے وقت کچھ آبادکاروں نے 55 سالہ نادر مصطفیٰ نامی فلسطینی شہری پر حملہ کیا، جب وہ قصبے کے مغربی داخلی راستےسے گزر رہا تھا، صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی کو روکتے ہوئے اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں کی مدد کے باعث شہری کو زدوکوب کر نے والے آبادکار 25000 کی رقم لے کر بھاگ گئے۔
محمد سبطین نے مزید کہا کہ علاقے میں اکثر رات اور دن کے سناٹے میں صہیونی شرپسند راہگیروں اور علاقہ مکینوں کو ہراساں کر تے ہوئے متعدد بار انہیں تشدد کا نشانہ بناچکے ہیں، جس میں انہیں اغوا کرنے سے لے کر رقوم کی چوریاں بھی شامل ہیں۔