(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مذہبی جنونی آبادکاروں کے گروپ نے فلسطینی کی دکان پر موجود روز مرہ کی اشیائے خوردو نوش کی لوٹ مار کی جس کے بعد فلسطینی باشندوں اور آبادکاروں کے مابین تصادم شروع ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح قابض ریاست اسرائیل میں وادی الجوز کےمشرقی قصبےمیں صہیونی مذہبی جنونی یہودی آبادکاروں کے ٹولے نےقابض فوج کی موجودگی میں شرپسندی پھیلاتے ہوئے فلسطینی شہری کی دکان پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں افرا تفری کے دوران آبادکاروں نے دکان میں موجود اشیائے خوردو نوش کی لوٹ مار کی اور بھاری پیمانے پر دکان کو نقصان پہنچایا تاہم صہیونی فوج کی موجودگی میں آبادکاروں کی شر پسندکارروائی کو نہ روکا گیا جس کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں اور آبادکاروں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ صہیونی ریاست میں قابض فو ج فلسطینی عوام کو روزانہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی ذرائع سےاذیت کا شکار کر تی رہتی ہے جس کی ایک مثال صہیونی آبادکارہیں جنہیں صہیونی فوج اور ریاست کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔