(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں صہیونی آباد کاروں کی جانب سے روزانہ ہی فلسطینی باشندوں کو ذہنی اور جسمانی اذیتوں کا نشانہ بنایا جاتا ہےتاہم غاصب ریاست کی عدلیہ میں فلسطینی باشندوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں صہیونی مذہبی جنونی آبادکاروں نے غاصب فوج کی سرپرستی میں سلوان قصبےمیں وادی الربابہ کےمقام پرکاشت کاری کے لیے زمین کو ہموار کرتے ہوئے فلسطینی باشندوں پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میںدرجنوں فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جبکہ صہیونی آبادکاروں کے پتھراؤ کے باعث زمین کو چھوڑ کر حفاظتی مقام پر پناہ لینے والے فلسطینی کسانوں کے زرعی اوزار صہیونی آباکاروں نےضبط کرلیے۔
صہیونی آبادکاروں کی شر پسندی کے نتیجے میں معاشی مشکلات کا شکار کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔