• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صدی کی ڈیل کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش قرارداد میں ردوبدل

پیر 10-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صدی کی ڈیل کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش قرارداد میں ردوبدل
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے امریکا کے مشرق وسطیٰ منصوبے’سنچری ڈیل’ کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی مجوزہ قرارداد کے مسودے میں غیرمعمولی ردو بدل کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے با خبر سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کے مسودے میں ‘سنچری ڈیل’ کی مذمت کے الفاظ نکال دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی مجوزہ قرارداد میں ٹرمپ کے منصوبے کی مذمت کی جگہ ‘ عالمی قرار دادوں  اور بین الاقوامی قوانین کے معیارات کے خلاف’ کے الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پرسلامتی کونسل میں‌قرارداد کونسل کے دو غیرمستقل ارکان تیونس اور انڈونیشیا کی طرف سے کل منگل کے روز پیش کی جائے گی۔

اس مسودے میں امریکی منصوبے پر’سخت افسوس’ کے الفاظ شامل کرنے کے ساتھ اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔قرارداد میں فلسطین کے سنہ 1967ء کے مقبوضہ علاقوں اور مشرقی بیت المقدس پر مشتمل فلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت، فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کی مذمت اور تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کی گئی ہے۔

یہ تبدیلی امریکا کی طرف سے قرارداد کو ویٹو کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر کی گئی ہے مگر اس کے باوجود یہ امکان موجود ہے کہ امریکا اس قراردادکو اسرائیل کے حق میں ویٹو کردے گا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تین سال سے زیرغور مجوزہ امن منصوبے کی تفصیلات کا اعلان 28 جنوری 2020ء کو کیا تھا۔

Tags: "فلسطین اتھارٹی"انڈونیشیاتیونیسسلامی کونسلصدی کی ڈیلقرارداد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.