(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی داخلی سیاسی صورت حال کی پیچیدگی کے باوجود امریکا چند ماہ میں وادی اردن اور غرب اردن پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرلے گا۔
قابض صیہونی ریاست کے عبرانی زبان میں نشر ہونے والی چینل نے اپنی رپورٹ میں امریکی حکام کی جانب سے انکشاف کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اگرفلسطینی اتھارٹی مذاکرات کی میز پرواپس نہ آئی تو واشنگٹن غرب اردن پر اسرائیل کی عمل داری اور خود مختاری تسلیم کرلے گا۔
چینل کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے واپسی کا منظر ہے، اگر فلسطینی مذاکرات کی طرف نہیں آتے تو غرب اردن کے تمام علاقوں کواسرائیل کا حصہ سمجھا جائے گا۔امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکا صدی کی ڈیل منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، اگر اسرائیل میں ایک بار پھرحکومت کی تشکیل میں ناکامی ہوتی ہے اور کنیسٹ کے ایک سال میں چوتھے انتخابات ہوتے ہیں تب بھی امریکا اپنے منصوبے کو آگے بڑھائے گا۔