• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صدی کی ڈیل منصوبے کو بدترین ناکامی سے دوچارکریں گے، ماھرصلاح

منگل 04-02-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صدی کی ڈیل منصوبے کو بدترین ناکامی سے دوچارکریں گے، ماھرصلاح
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم نے تمام ترسازشوں اور قوم کے خلاف سامنے آنے والی ہر ریشہ دوانی کو مزاحمت کی طاقت سے ناکام بنایاامریکا کے اس سازشی منصوبے کو بھی مزاحمت کی قوت سے ناکام بنائیں گے۔

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سینیر رہ نما اور جماعت کے خارجہ امور کے سربراہ  ڈاکٹر ماھر صلاح  نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کے خلاف ماضی میں بھی دھوکہ دہی ہوتی رہی ہے مگر نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل  پیش کر کے امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی قوم سے خیانت اور بد دیانتی کے تمام حدیں پھلانگ دی ہیں،  امریکی سازش کو فلسطینی قوم اور حماس مزاحمت کی طاقت سے ناکام بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل منصوبے میں جہالت، غرور، طیش اورتکبر واضح طورپر دکھائی دیتی ہے،  فلسطینی قوم کے حقوق کی 50 ارب ڈالر قیمت لگا کر انہیں برباد کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی کبھی اجازت نہیں دی جاسکتی ، فلسطین برائے فروخت نہیں ہے ۔

ڈاکٹر ماہر صلاح نے امریکی سازشی منصوبے صدی کی ڈیل کے خلاف فلسطینی قوم اور تمام قومی قوتوں کے درمیان مفاہمت اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی ریاست کی  سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی جتنی آج ضرورت ہےماضی میں نہیں تھی۔

ڈاکٹر ماہرصلاح کا کہنا تھا کہ حماس اس وقت تمام فلسطینی قوتوں کو باہم متحد کرنے اور ان کی صفوں میں یکجہتی کے قیام کی کوشش کررہی ہے۔

حماس رہ نما ڈاکٹر ماہر صلاح کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت قابض دشمن کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ماضی میں مزاحمت نے صہیونی دُشمن کو عبرت ناک سبق سکھائے ہیں۔ غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کو نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ عرب ممالک اور عالم اسلام میں بھی پذیرائی حاصل رہی ہے۔ن کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کو اپنی طاقت اور صلاحیت پر پورا اعتماد ہے۔ فلسطینی قوم امریکی اور اسرائیلی سازش کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ فلسطینی قوم مزاحمت کی طاقت سے امریکی منصوبے کو ناکام بنائیں گے۔

Tags: حماسصدی کی ڈیلغزہماھر صلاحنام نہاد امن منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.