(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عرب لیگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل، فلسطین امن کیلئے نام نہاد امن منصوبے پر غور آور آیندہ کی حکمت عملی کیلئے ہفتے کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں ’’صدی کی ڈیل‘‘ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا.
عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری حسام زکی نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر معمولی اجلاس فلسطینی قیادت کی درخواست ہی پر طلب کیا گیا ہے جس میں فلسطینی صدر محمود عباس بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جس امریکی صدر نے صدی کی ڈیل کے حوالے سے بتایا تھا اس وقت بھی عرب لیگ نے اس نام نہاد امن منصوبے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کوفلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیا تھا ۔