(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انتخابات ملتوی ہوجانے کی صورت میں امریکہ فلسطینیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی امداد اور ورکس ایجنسی (UNRWA) کی امداد دوبارہ شروع کرنے سمیت ، فلسطینیوں کی صحت کا نظام اورمشرقی بیت المقدس میں امریکی قونصل خانہ کھولناشامل ہے۔
مقامی فلسطینی نشریاتی ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کی جانب سے مصدقہ اطلاعات ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی نے شدید امریکی اور عرب دباؤ کے بعد انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور عرب ممالک کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی پر یہ دباؤ اس لئےہے کہ انہیں یقین ہے کہ انتخابی نتائج مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مقابلہ میں حکومتی جماعت الفتح کے حق میں نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے فلسطینی صدر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انتخابات ملتوی ہوجانے کی صورت میں امریکہ فلسطینیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات کرے گی جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی امداد اور ورکس ایجنسی (UNRWA) کی امداد دوبارہ شروع کرنے سمیت ، فلسطینیوں کا صحت کا نظام اور مشرقی بیت المقدس میں امریکی قونصل خانہ کھولناشامل ہے جبکہ واشنگٹن میں فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے دفترکو بھی دوبارہ کھول دیا جائے گا۔