(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صدر محمود عباس نے ڈاکٹر حنا ناصر کو دعوت دی کہ وہ ان سے ملاقات کریں تاکہ قانون کے تحت انتخابات کے احکامات جاری کرنے کیلئے ضروری اقدامات اور ان کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
فتاح سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹری میجر جنرل جبريل الرجوب نے مقبوضہ فلسطین کے صدرمحمود عباس کو اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا ایک تحریری خط پہنچایا ہے ، جس میں تمام فلسطینی جماعتوں کی مکمل متناسب نمائندگی ، قانون سازی اور صدارتی عہدے کیلئے جمہوری انتخابات کے ذریعے قومی اتحاد کا حصول ، اور یکجہتی اور باہمی انحصار کے ساتھ ایک قومی کونسل کے قیام کی تجاویز دی گئی ہیں ۔
صدر محمو د عباس نے اسماعیل ھنیہ کے پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے مرکزی انتخابی کمیٹی کے سربراہ ، ڈاکٹر حنا ناصر کو انتخابات کے لئے حکم نامے جاری کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیاہے ۔
صدر نے ڈاکٹر حنا ناصر کو دعوت دی کہ وہ ان سے ملاقات کریں تاکہ وہ ان طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں جو قانون کے مطابق انتخابات کے احکامات جاری کرنے کے لئے چلائے جانے چاہئیں۔