(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ روز صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلا ف نکالی جانے والی ریلی پرفائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونےوالے فلسطینی امام مسجد کے جنازے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے پابندیوں کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر "نابلس” میں بیت دجن کے مقام پر مسجد موسیٰبن نصیر کے 45 سالہ پیش امام الشیخ عاطف یوسف حنایشہ کی نماز جنازہ نابلس کی جامعہ النجاح کے فرانزک یونٹ میں اداکی گئی جس کے بعد تدفین اور آخری رسومات کیلئے جنازے کو آبائی علاقے کے قبرستان میں لے جایا گیا ۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی فوج کی جانب سے عوام کو پیش امام الشیخ عاطف یوسف حنایشہ کی نمازجنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتاریاں اور رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد نے جنازے میں شرکت کی ۔