قابض اسرائیل کی فوج نے بدھ کی شام شمالی غزہ کی العطاطرہ بستی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔
طبی ذرائع کے مطابق شہداء کی شناخت محمد یاسر موسیٰ العطار (عمر 22 برس) اور ہاشم جمال ہاشم العطار (عمر 31 برس) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں جوانوں کو قابض اسرائیلی فوج کی براہِ راست بمباری نے نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ قابض اسرائیل نے فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آج شام قابض کی توپ خانے نے وسطی غزہ میں المغازی کیمپ کے مشرقی علاقے پر بھی گولہ باری کی۔
گذشتہ رات منگل اور آج بدھ کی صبح کے درمیان قابض اسرائیل نے پورے غزہ پر شدید اور مسلسل فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں 104 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 46 معصوم بچے شامل ہیں۔ یہ جارحیت فائر بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور قابض اسرائیل کے مجرمانہ عزائم کی تازہ مثال ہے۔