(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
کل جمعرات کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دوسو سے زائد یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔گزشتہ روز جمعرات کوقابض اسرائیلی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں سیکڑوں شرپسند یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی خفیہ ایجنیسوں کے اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی کھلے عام بے حرمتی کی۔
شرپسند یہودی آباد کار مختلف گروپوں کی شکل میں سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔