(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں نے صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصارمیں قبلہ اول پر دھاوا بولا ،مذہی رسومات کے نام پر مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز درجنوں صیہونی مذہبی جنونیوں نے صیہونی ریاستی سرپرستی میں قبلہ اول پر دھاوا بولا ا اس دوران ان کو صیہونی فوج اور پولیس کی جانب سے مکمل حفاظتی حصار فراہم کیا گیا تھا ، مسجد اقصیٰ پر دھاوابولنے والوں میں یہودی طلباء طالبات سمیت مذہبی پیشواء اور قانون نافذ کرنے والے خفیہ اداروں کے اہلکاربھی شامل تھے جو مسجد اقصیٰ کے باب المغربہ سے داخل ہوئے اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کےنام پر مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے ۔