(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں 50 سے زائد شرپسند صیہونی مذہبی جنونیوں نے مسجداقصیٰ پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول کی بے حرمتی کی اور اشتعا ل انگیز نعرے بازی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق علی الصبح 50 سے زائد شرپسند صیہونی مذہبی جنونیوں نے قابض صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں نے قبلہ اول کے باب رحمت سے داخل ہوتے ہوئے مسجد اقصٰی پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی ۔شرپسند یہودی کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کے موقع پر قابض صیہونی فوج نے مسلمان عبادتگزاروں اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو مسجد سے بے دخل کردیا جبکہ شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں نے یہودی مذہی تلمودی گیت گائے اور اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی ۔