(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست کی سرپرستی میں شرپسند یہودی آبادکاروں کے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز کم سے کم 50 شرپسند صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ کے دروازے باب رحمت اور باب مراکشی سے داخل ہوتے ہوئے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کےنام پر قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔
شرپسند صیہونی آبادکاروں میں طلباء طالبات سمیت یہودی مذہبی پیشوا اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکارشامل تھے جنہوں نے یہودی مذہبی گیت تلمودی گیتوں کے ساتھ اسلام مخالف نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ شرپسند یہودی آباد کار روزانہ کی بنیاد پر مسجداقصیٰ پر اشتعال انگیز دھاوے بولتے ہیں اور اس غیرقانونی سرگرمیوں میں انھیں صیہونی فوج اور پولیس سمیت حکومتی سرپرستی حاصل رہتی ہے ۔