(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صہیونی آبادکاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں کے ساتھ اسلام مخالف نعرے بازی کی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز سیکڑوں شرپسند صہیونی آبادکاروں نے یہودی مذہبی رہنما یہودا گلک کی سربراہی اور اسرائیلی پولیس کے حفاظتی حصار میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آبادکاروں نے قبلہ اول پر دھاوے کے دوران مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی اور مسجد اقصیٰ میں جوتوں سمیت گھسنے کے بعد مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔