(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پرشرپسند صہیونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز یہودی مذہبی پیشوا یہودہ گللک کی سربراہی اور صہیونی فوج کے حفاظتی حصار میں درجنوں شرپسند صہیونی آبادکاروں نے قبلہ اول کے مراکشی دروازے سے داخل ہوتے ہوئے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ۔