• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شب معراج پر 50 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں ‌عبادت

جمعہ 12-03-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
شب معراج پر 50 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں ‌عبادت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی حکام  کی کڑی پابندیوں اور کورونا وبا کی وجہ سے عائد کردہ رکاوٹوں کے باوجود مسجد اقصیٰ شب معراج کے موقعے پر فلسطینی مسلمانوں سے بھر گئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں قبلہ اول میں شب معراج کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر صہیونی حکام کی جانب سے لگائی گئی ہزاروں پابندیوں کے باوجود پچاس ہزار سے زائد فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں حاضری دی اور  مسجد کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے اس شب کے روحانی فیض  کو حاصل کیا۔

 مسلمانوں کے پہلے قبلہ اول کی زیارت اور مقدس مقامات میں عبادت کےلیے فلسطینی شہری بیت المقدس کےتمام شہروں سےمسجداقصٰی پہنچےجبکہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں سے بھی فلسطینیوں کی بڑی تعداد نےمسجد اقصیٰ میں حاضری دی۔

مسجد اقصٰی میں معراج نبیﷺ کے حوالے سے خطاب کیا گیا جبکہ دینی سیشنز ہوئے جن میں مسلمانوں کے مسجد اقصٰی سے رشتے کو مضبوط کر نے اور اس کی حفاظت کو عین دینی فریضہ سمجھنے کی تعلیم دی گئی۔

واضح رہے کہ شب معراج سے ایک روز قبل مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کی جانب سے  اپیل سامنے آئی تھی جس کی پاداش میں صہیونی فوج نے انہیں ایک روزہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا تھا، الشیخ عکرمہ صبری نے شب معراج کے موقع پر  بیت المقدس کے مسلمانوں سے بالخصوص اور پورے فلسطینی مسلمانوں سے بالعموم اپیل کی تھی کہ وہ مسجد اقصیٰ میں حاضری کو یقینی بنا کر قبلہ اول کے ساتھ اپنے ایمانی اور دینی رشتے کا اظہار کریں۔

Tags: اسرائیلالشیخ عکرمہ صبریشب معراجقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.