(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بشار الاسدکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے اطراف اہداف پر میزائل حملہ کیا، اسرائیلی فوج کا ناکام حملہ صہیونی زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے کیا گیا تھا۔
غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق گذشتہ روز شام نے دمشق کی سمت داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روک کر ان میں سے متعدد کو گرا دیا۔
دوسری جانب شامی صدر بشار الاسدکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے اطراف اہداف پر میزائل حملہ کیا، فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ یہ حملہ گولان کی پہاڑیوں سے کیا گیا اور اس دوران میں زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نےبیا ن جاری کیا ہے جس کے مطابق شام کی فوج نے دارالحکومت دمشق کے اطراف اسرائیلی حملہ پسپا کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔