(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شام کی سرحدی حدود اور خود مختیاری کی حمایت میں روس کی امریکا کےمشرقی شام میں فضائی حملے پر کڑی تنقید،
تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے شام کےشہر دیر الزور میں جمعے کے روز ہونے والے امریکی فضائیہ کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ امریکہ شام کی خود مختاری اور سرحدی حدود کا احترام کرے۔
امریکہ کی جانب سے عراقی سرحد سے متصل علاقے شامی شہردیر الزورمیں عسکری کارروائی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایرانی حمایت یافتہ فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 22 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ عراق میں امریکی تنصیبات اور سفارت خانوں سمیت مقامی فورسز پر حالیہ حملوں کے جواب میں صدر جو بائیڈن کی ہدایات پر امریکا نے مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کے زیر استعمال تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔