(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) روسی فوج نے فوجی اڈے پر موجود لاجسٹک آلات، گولہ بارود، بھاری ہتھیاروں کو 16 ٹرکوں پر لاد کر وہاں سے تدمر فوجی اڈے اور مھین کے گوداموں میں منتقل کردیا ہے۔
شام کے مقامی میڈیا عنج الفرات نوھز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ روسی فوج نے شام کے صوبہ حمص کے مشرقی علاقے میں قائم’T4 ‘ نامی فوجی اڈے کو مقبوضہ فلسطین پر صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے شامی صدر بشارالاسد کے حمایتی جنگجوؤں کے زیر اثر آنے کے بعد ممکنہ بمباری کے خطرے کے پیش نظر خالی کردیا ہے ۔
روسی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نواز گروپ کے زیر انتظام آنے کےبعد یہاں اسرائیلی بمباری کسی وقت بھی ممکن ہے جس کے پیش نظر روس نے اڈاہ خالی کردیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس نے ‘T4 ‘ فوجی اڈے کو ایک ایسے وقت میں خالی کیا ہے جب دوسری طرف ایرانی علاقے حمیم فوجی اڈے کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کو خدشہ ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت T4 فوجی اڈے کو بمباری کا نشانہ بنا سکتا ہے۔