(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سوڈان نے اسرائیل کے قانون کے بائکاٹ کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل اور جمہوریہ سوڈان کے مابین امن معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے ضروری تھا۔
صیہونی ریاست کے وزیر برائے انٹیلی جنس یوسی کوہن نے سوڈانی کابینہ کی جانب سے اسرائیل مخالف قانون کی منسوخی کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ آخرکار سوڈانی حکومت نے اسرائیل مخالف قانون کو منسوخ کردیا اور یہ دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کیلئے ضروری بھی تھا۔
واضح رہے کہ سوڈان میں 1958 سے اسرائیل بائیکاٹ کا قانون موجود تھا اور کوئی شخص یا ادارہ اگر اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروباری تعلق قائم رکھتے ہوئے پایا جاتا تو اس پر بھارتی جرمانے کے ساتھ 10 سال قید تک کی سزا ہوسکتی تھی۔