• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی، یورپی یونین کا سربیااور کوسوو کو انتباہ

بدھ 03-02-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی، یورپی یونین کا سربیااور کوسوو کو انتباہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی فرمائش پر سربیا نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے اور کوسوو نے وہاں اپنی ایمبیسی قائم کرنے سے اتفاق کر لیا تھا تاہم یوروپی یونین نے اس منصوبے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے۔

غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے حالیہ بعض خلیجی اور افریقی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں اس کے ساتھ ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے مقصد سے امریکا نے سربیا اور مسلم اکثریتی ملک کوسوو کے ساتھ اپنے سفارت خانوں کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس متنقل کرنے کے حوالے سے جو معاہدہ کیا تھا اس پر یورپی یونین نے سربیا اور کوسوو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممالک اپنے سفارت خانوں کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے باز رہیں۔

یورپی یونین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں یورپی ممالک کے سفارت خانے تل ابیب میں قائم ہیں، سربیا کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مقبوضہ بیت المقدس اور کوسوو کے دارالحکومت پریسٹینا میں ہونے والے معاہدوں کے بعد اسرائیلی وزیرخارجہ گابی اشکنازی اور کوسوو کی وزیر خارجہ ملیزا حرادیناج اسٹیبلا نے مشترکہ اعلامیے پر بیک وقت اپنے اپنے دفتر سے دستخط کیئے تھے جس کے بعد گابی اشکنازی نے کہا کہ انھوں نے کوسوو کی القدس میں سفارت خانہ کھولنے کی باضابطہ درخواست کی منظوری دے دی ہے۔

Tags: القدسغیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیلکوسوووزیرخارجہ گابی اشکنازییورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.