(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انسانی حقوق کی تنطیم نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں قید ڈاکٹر محمد الخضری کا کینسر آخری اسٹیج پر ہے جس سے ان کی حالت تشویشنا ہوگئی ہے انھیں فوری طورپر رہا کیا جانا چاہئے۔
سعودی عرب میں حماس سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار فلسطینیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھانے والے انسانی حقوق کے ادارے "الضمیر ” نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب میں قید حماس کے بزرگ رہنما ڈاکٹر محمد الخضری کی نئی ایک نئی تصویر جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ محمد الخضری کا کینسر انتہائی سنگین مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور ان کی زندگی شدید خطرے میں ا س لئے انسانی بنیادوں پر انھیں فوری طورپر رہاکیا جائے ۔
"الضمیر ” نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے کےساتھ سعودی جیلوں میں غیر انسانی سلوک کیا گیا ہے اور انھیں علاج کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں جو انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں سے ایک ہے ۔