• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سعودی عرب میں بغیر جرم کے قید فلسطینیوں کو رہا کیا جائے، حماس

ہفتہ 17-04-2021
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
سعودی عرب میں بغیر جرم کے قید فلسطینیوں کو رہا کیا جائے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )   حماس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دو سال سے بغیر کسی جرم کے قید فلسطینیوں کو انصاف اور قانون پرعمل درآمد کرتے ہوئے فوری رہا کرے۔

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگری کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’  کے ترجمان نے ایک بار پھر  سعودی عرب سے زیرحراست فلسطینیوں بالخصوص بزرگ حماس رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے انجینیر ہانی الخضری کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے بزرگ رہنما ڈاکٹر الخضری اور ان کے صاحبزادے ہانی الخضری سمیت درجنوں فلسطینیوں کی سعودی عرب میں دو سال سے زاید عرصے سے بغیر کسی جرم کے قید کا کوئی جواز نہیں، اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب انصاف اور قانون پرعمل درآمد کرتے ہوئے حراست میں لیے فلسطینیوں‌کو فوری رہا کرے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مملکت کی خدمت کرنے والے فلسطینیوں کی عزت وتکریم کے بجائے انہیں گرفتار کرکے اذیتیں دینے کا ظالمانہ سلسلہ شروع کر رکھا ہے،  گرفتار فلسطینیوں کا کوئی جرم بھی نہیں اور انہوں نے سعودی عرب کے کسی قانون کی خلاف روزی نہیں کی ہے۔

فوزی برھوم نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ ماہ صیام کے موقع پر حراست میں لیے تمام فلسطینیوں کو فوری رہا کرے اور اسیران کو ان کے اہل خانہ سے ملنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

Tags: حماسحماس رہنماؤںڈاکٹر محمد الخضریسعودی عربفلسطینفوزی برھوم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.