(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی جیلوں میں قید درجنوں فلسطینیوں، اردنی باشندوں اور دیگر غیرملکیوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان میں بعض کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے معاملے پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ فالو اپ کمیٹی کے چیئرمین خضر المشائخ نے بتایا کہ نہیں سعودی عرب کی جیلوں سے مستند ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید متعدد فلسطینی اور اردنی اسیران کو کرونا وائرس ہوا ہے، خدشہ ہے کہ یہ متعدد وباء دوسرے قیدیوں تک بھی پھیل سکتی ہے المشائخ نے سعودی حکام پر ایک بار پھر زور دیا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو فوری طورپر رہا کریں ورنہ تمام اسیران کرونا جیسی مہلک وبا کا شکار ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے ملک میں موجود فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے درجنوں فلسطینی اور اردنی شہریوں کوحراست میں لیا گیا ہے۔