• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سرنگوں کا اسرائیلی دعویٰ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ہے: مصر

حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل غزہ میں وحشیانہ بمباری اور طاقت کے بھرپور استعمال کے باوجود اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکا، یہ وہ ناکامی ہے  جس نے اسرائیل کو سرنگوں کی موجودگی کے حوالے سے دعوے کرنے پر مجبور کیا

منگل 06-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
سرنگوں کا اسرائیلی دعویٰ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ہے: مصر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر فعال سرنگوں کے وجود کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، دویٰ غزہ پر جارحیت جاری رکھنے کا جواز اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

مصر میں ایک اعلی سطح کے ذمے دار نے ‘القاہرہ’ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے غیر قانونی صیہونی ریاست کے اس دعوے کی تردید کی ہے جس میں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اسے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد پر پھیلی ہوئی راہداری ‘صلاح الدین’ (فلاڈلفیا) کے علاقے میں درجنوں سرنگیں ملی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غزہ میں اسرائیل کی 9 ماہ سے جاری جارحیت اور اس میں کوئی قابل زکر کامیابی کے حصول میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل غزہ میں وحشیانہ بمباری اور طاقت کے بھرپور استعمال کے باوجود اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکا، یہ وہ ناکامی ہے  جس نے اسرائیل کو سرنگوں کی موجودگی کے حوالے سے دعوے کرنے پر مجبور کیا  اور  غزہ  میں جارحیت جاری رکھنے کا جواز پیش پیش کیا۔

انھوں نے واضح طورپر کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر فعال سرنگوں کے وجود کا ثبوت پیش نہیں کیا اسرائیل سیاسی اہداف حاصل کرنے کے لیے غزہ میں بند سرنگوں کے حوالے سے غلط دعوے پھیلا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے مصر کی جانب سے بار ہا خبردار کیے جانے کے باوجود مئی کے اواخر میں فلسطینی جانب سے رفح کی راہ داری اور مصر کے ساتھ سرحد پر صلاح الدین کی راہ داری کو قبضے میں لے لیا تھا۔ اس کی وجہ سے مصر نے رفح کی راہ داری کو اس وقت تک بند کر دیا جب تک فلسطینی جانب سے اس پر اسرائیل کا قبضہ جاری رہا۔ اس کے بعد سے مصر سرحدی علاقے اور راہ داری سے اسرائیل کے نکل جانے کی ضرورت پر زور دیتا رہا۔ تاہم اسرائیل نے راہ داری پر اس حجت کے ساتھ قبضہ برقرار رکھا کہ اسے اُن خفیہ سرنگوں کو ختم کرنا ہے جو حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں کی جانب سے ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ البتہ مصر اس دعوے کو کئی بار مسترد کر چکا ہے اور یہ باور کراتا ہے کہ اس نے چند سال قبل سیناء میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران میں ان سرنگوں کے خاتمے کی کوششیں کی ہیں۔

Tags: اسرائیلیسرنگسرنگیںصیہونیغزہفلسطینیمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.