(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) گرفتار کی جانے والی فلسطینی خواتین میں عمر رسیدہ، بچیوں اور مریض خواتین بھی شامل ہیں، گرفتار خواتین میں سے اکثر کو کئی کئی سال کی قید کی سزاسنائی گئی ہے۔
فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے صیہونی ریاستی دہشتگردی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال قابض فوج نے 69 فلسطینی خواتین کو گرفتارکیا ہے جن میں سماجی کارکن ، صحافی اور طالبات سمیت عمر رسیدہ بزرگ فلسطینی خواتین بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اس وقت بھی اسرائیلی زندانوں میں 41 خواتین پابند سلاسل ہیں ، ان میں سے بیشتر خواتین بدنام زمانہ دامون جیل میں قید ہیں جبکہ اکثر خواتین کو کئی کئی سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں ۔