(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایران کے سپریم لیڈ ر نے اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ مرحوم رمضان شلح ایک سچے ،مضبوط، نڈر اور صاحب اقدار لیڈر تھے۔
ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی عظمیٰ خامنہ ای نے اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کی وفات پر ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ مرحوم نے اپنے ترکے میں جہاد جیسا خدا کا عظیم عطیہ اور جہادی فکر چھوڑی، مرحوم ایک سچے ،مضبوط، نڈر اور صاحب اقدار لیڈر تھےپوری مسلم امہ کو ان کا خلا پر کرنا ہوگا۔
انہوں نے ڈاکٹر شلح کی وفات پراسلامی جہاد اور پوری فلسطینی قوم سے تعزیت کی اور کہا کہ مشکل اوردکھ کی اس گھڑی میں فلسطینی قوم کے ساتھ ہیں۔