(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظررمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد۔
اردن کی وزارت برائے اسلامی امور اور وقف کے ایک بیان کے مطابق کونسل نے رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجدالاقصیٰ کو کورونا وائرس کی وَبا کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر فلسطینی عبادت گزاروں کے مسجد الاقصیٰ میں نماز وں اور تراویح سمیت ہر طرح کے اجتماع کی معطلی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اردنی کونسل نے 23 مارچ سے مسجد الاقصیٰ میں پنجہ وقت نمازوں کی ادائی پر پابندی عاید کردی تھی۔