• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رمضان المبارک میں القد س کی گلیوں میں صہیونیوں کی شر انگیزیاں

جمعہ 23-04-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
رمضان المبارک میں القد س کی گلیوں میں صہیونیوں کی شر انگیزیاں
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رمضان المبارک کی سحری میں صہیونی غیر قانونی آباد کاروں اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں،قابض فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سحری کے وقت فلسطین کے مقبوضہ شہربیت المقدس کی یافا اسٹریٹ میں فلسطینی مسلمان نوجوانوں اور غیر قانونی  یہودی آباد کاروں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوئیں، ان جھڑپوں میں فلسطینی نوجوانوں اور آباد کاروں کے گروہ میں شدید سنگ باری ہوئی  جس میں دونوں جانب سے پتھراؤ سے زخمی ہونے والوں کی کثیر تعداد ہے۔

فلسطینی نوجوانوں اور آباد کاروں کی ان جھڑپوں کی وجہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک وڈیو کو بتائی جاتی ہے جس میں جس میں ایک فلسطینی کو دکھایا گیا ہےجو بنیاد پرست یہودی کو کسی بات پر تھپڑ مار رہا ہے۔

اس وڈیو کے منظر عام پر  آنے کے بعد سے اسرائیلیوں  کی جانب سے شدید احتجاج کیا جبکہ  دائیں بازو کے کچھ سیاستدانوں نے اس پر سخت پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

صہیونی  آبادکاروں اور فلسطینی نوجوانوں  کے درمیان  جھڑپوں کے دوران صہیونی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا اور کم سے کم 28 فلسطینیوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ یہودی آباد کارماہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی مسلمانوں کی عبادت میں رکاوٹ بن  رہے ہیںاور مختلف بہانوں سے شر انگیزی پھیلا رہے ہیں جس پر فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان رمضان کریم کے دوران سحری و افطار میں ہونے والی جھڑپوں اور دیگر پرتشدد واقعات نے مقدس شہر میں تناو پیدا کردیا ہے۔

Tags: اسرائیل فوجرمضان المبارکصہیونی آبادکارمقبوضہ بیت المقدسیافا اسٹریٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.