(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کی جانب سے صحافی پر حملہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی مظالم کی عکاسی کی پاداش میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع رام اللہ اور البیرہ کے علاقوں میں صہیونی فوج کے مظالم کی عکس بندی کرنے کے جرم میں فوٹو جرنلسٹ محمد ترکمان پر قابض فوج کی جانب سے براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے نتیجےمیں صحافی کندھے میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔
فلسطینی کمیٹی برائے معاون صحافیوں کی جانب سےقابض فورسز کی کیمرہ مین ترکمان پرفائرنگ کی شدید مذمت کی گئی اور قابض فوج کا صحافی پر پریس بیج کی موجودگی میں تشدد اور فائرنگ کو بین الاقوامی پریس عملے اور میڈیا کے خلاف منظم خلاف ورزیوں کی پالیسی کے تسلسل کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔
کمیٹی نے بین الاقوامی فیڈریشن آف جرنلسٹس اوراقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیم کی سربراہی میں آزادی رائے اور اظہار رائے سے وابستہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے ان واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر تحفظ فراہم کیا جائے۔