(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں مختلف علاقوں میں غاصب فوج نے وحشیانہ کارروائی کے دوران 18 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے پر تشدد کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں متعدد فلسطینی باشندوں کے گھروں میں داخل ہوکر انکی املاک کونقصان پہنچایا گیا جبکہ 16 بے گناہ فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب غاصب فوجیوں نےالخلیل میں یطا کےعلاقے سے 25 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتارکیااور ان پرسر عام تشدد کیا جبکہ گھروں میں تلاشی کے دوران نہتےافراد جن میں بچےاور خواتین بھی شامل ہیں کو زدو کوب کر تے ہوئے قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی گئی اور نقدی اور زیورات سمیت قیمتی چیزیں ہتھیا لیں
خیال رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ حراست میں لیے گئےفلسطینیوں میں بعض اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔