(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمی فلسطینی اسرائیلی آبادکاروں پر حملے کررہی تھے جس کے جواب میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جو صہیونی آبادکاروں پر پیٹرول بموں سے حملہ کررہے تھے ، اسرائیلی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا جس کو فوج گرفتارکرکے اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئی ہے جبکہ دیگر فلسطینی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔