(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی بزرگ کو 5 روز قبل قابض فوج کی بلا جواز کارروائی کےنتیجے میں جھڑپ کے دوران نوجوانوں کے درمیان صہیونی فوج پر پتھراؤ کرنے کے جرم میں پابند سلاسل کیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں رام اللہ کے شمال میں ویر جیر قصبے کے رہائشی 50 سال سے زائدعمر کے فلسطینی بزرگ سعیدعرمی کو انکے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ وہی فلسطینی بزرگ ہیں جنہوں نے5روزقبل دیر جیرمیں ہی صہیونی فوجیوں کی بلاجواز پر تشدد کارروائی کے نتیجےمیں ہونے والی جھڑپوں میں صہیونی فوج کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے پتھراؤ میں حصہ لیا تھا اورقابض فوجیوں کو مار بھگانے میں نوجوانوں کی مددکی تھی۔