(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کےسرحدی علاقوں میں متعدد مقامات پر بمباری کی تاہم حملوںمیں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کےمطابق رات گئے صیہونی فضائیہ کےلڑاکا طیاروں نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں خان یونس سمیت متعدد سرحدی علاقوں میں ایک بار پھر بمباری کی جس کے نتیجے میں ذرعی زمین اور کچھ عمارات تباہ ہوئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
صیہونی فوج اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے رات گئے حملوں کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات اور ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے صیہونی فوج کے خلاف انتقامی کارروائی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی فوج ہائی الرٹ ہے ۔