(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی چاہتے ہیں کہ وہ دیوار براق اور مسجد اقصی کی مغربی دیوار کے ساتھ یہودی معبد تعمیر کر کے مذموم ہیکل سلیمانی کی راہ ہموار کی جائے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی اسرائیل کے اشتعال انگیز اور مذہبی جذبات کے خلاف اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔
فلسطین سپریم علماء کونسل کے چیئرمین اور قبلہ اوّل کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے قبلہ اول سے ملحقہ مقام براق کی بنیادوں پر ایک یہودی معبد کی تعمیر اسرائیل کی قبلہ اول کےخلاف ایک سنگین اور خطرناک سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض ریاست کے اشتعال انگیز اور مذہبی جذبات کے خلاف اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیوار براق کی بنیادوں کے ساتھ ایک یہودی معبد کی تعمیر مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیت کے فروغ کےمذموم منصوبے کا حصہ ہے، اگر اسرائیل اس طرح کے خطرناک منصوبوں سے باز نہ آیا تواس سے خطے کا امن تباہ ہو جائے گا۔
الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ یہودی معبد کی تعمیر ایک سنگین اور خطرناک سازش ہے۔
یہ سازش اس منصوبے کا حصہ ہے جو وہ کئی سال سے قبلہ اول کےخلاف جاری رکھے ہوئے۔یہودی یہ چاہتے ہیں کہ وہ دیوار براق اور مسجد اقصی کی مغربی دیوار کے ساتھ معبد تعمیر کر کے مذموم ہیکل سلیمانی کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہےکہ حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس مسجد اقصیٰ کے مقام براق میں یہودی خواتین کے لیے ایک مخصوص معبد کی تعمیر کا اعلان کیا ہے، یہ کنیسہ اس جگہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جہاں مسجد اقصیٰ کا مشہور مقام "براق” ہے۔