(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ ایک ماہ کے دوران قابض صیہونی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی کارروائیوں 7 فلسطینی شہید اور 600 زخمی ہوئے، خواتین اور بچوں سمیت ہ 436 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیاگیا۔
حماس کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے مزعومہ امن منصوبے کے اعلان کے بعد صہیونی ریاست اور صیہونی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پر تشدد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اعلان کے بعد صیہونی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر 2 ہزار 869 حملے کیےگئے۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران صیہونی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی کارروائیوں 7 فلسطینی شہید اور 600 زخمی ہوئےقابض صیہونی فوج نے ایک ماہ میں خواتین اور بچوں سمیت 436 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑکے لیے جگہ جگہ 346 ناکے ناکے لگائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں فلسطینیوں پر فائرنگ 176 واقعات پیش آئے جب کہ فروری میں 246 واقعات پیش آئے۔فروری میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور جمعہ کی فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے روکنے کی کارروائیوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے 21 ایام میں 1702 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی۔فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ الخلیل میں 420، نابلس میں 399 اور القدس میں انسانی حقوق کی 355 خلاف ورزیاں کی گئیں۔