(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ وہ آن لائن دنیا کے نقشوں سے فلسطین کو حذف کرنے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایپل کے خلاف مقدمہ درج کریں۔
گزشتہ روز لبنان کے عربی ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں فلسطینی وزیر برائے امور خارجہ اور تارکین وطن ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ فلسطینی حکومت امریکی ٹیکنالوجی کمپنی "گوگل اور ایپل کے نقشوں سے فلسطین کا نام ہٹانے کے جواب میں قانونی طریقہ کار تلاش کررہی ہے ۔
"انہوں نے مزید کہا ، "ہم بین الاقوامی ٹریبونل کا تعین کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں جس کے بعد ہم گوگل اور ایپل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے جائیں گے ،”
"ریاض المالکی نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ بین الاقوامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے خلاف بھی بین القوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر مقدمہ درج کرنے جارہے ہیں۔