• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

دنیا بھر میں صیہونی ریاست کے خلاف احتجاج: غزہ پر دہشتگردی روکنے کا مطالبہ 

متعدد ممالک اور تنظیموں نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، فلسطینیوں کو بنیادی امداد اور ضروری اشیاء تک بلا روک ٹوک رسائی دینے، اور زخمیوں و بیماروں کو علاج کے لیے سفر کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے

جمعرات 20-03-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
دنیا بھر میں صیہونی ریاست کے خلاف احتجاج: غزہ پر دہشتگردی روکنے کا مطالبہ 
0
SHARES
23
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) عرب دنیا سمیت بین الاقوامی سطح پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ دہشتگردانہ کارروائیاں شروع کرنے کی شدید مذمت جاری ہے، اور فوری طور پر جنگ بندی کی بحالی کا مطالبہ کیا جا ہا  تاکہ "تباہی اور وحشیانہ بمباری کی مہم” کو دوبارہ شروع ہونے سے روکا جا سکے۔ یہ جنوری میں قطر، مصر، اور امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے کمزور جنگ بندی معاہدے کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔

متعدد ممالک اور تنظیموں نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، فلسطینیوں کو بنیادی امداد اور ضروری اشیاء تک بلا روک ٹوک رسائی دینے، اور زخمیوں و بیماروں کو علاج کے لیے سفر کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے، بشرطیکہ انہیں باعزت اور محفوظ واپسی کا حق دیا جائے۔

مزید برآں، ان تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے شہریوں اور رہائشی علاقوں پر فضائی حملے فلسطینی سرزمین میں صورتحال کو مزید بھڑکائیں گے اور خطے کو مزید عدم استحکام، تشدد اور کشیدگی کی نئی سطح پر لے جائیں گے۔

اسی دوران، دنیا کے کئی دارالحکومتوں اور شہروں میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے دوبارہ آغاز کے خلاف مظاہرے ہوئے، جن میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو فوری روکنے اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

گزشتہ روز منگل کی صبح سے، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے اچانک اپنی نسل کشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اور وسیع پیمانے پر وحشیانہ فضائی حملے کیے، جن میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔ ان حملوں میں رہائشی مکانات، پناہ گزین مراکز، اور بے گھر افراد کی خیمہ بستیاں نشانہ بنائی گئیں، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی اور بے مثال انسانی بحران پیدا ہوا۔

Tags: اسرائیلیصیہونیعالمیغزہفلسطینینسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.