(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دبئی ایکسپو 2020ء’ میں اسرائیلی ریاست کو شرکت کی اجازت دینا فلسطینی قوم کی تمنائوں اور امنگوں کا خون کرنےاور فلسطینی قوم کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف عالمی تحریک ’ بی ڈی ایس’ مہم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات میں کی میزبانی میں رواں سال اکتوبر میں منعقد کی جانے والی بین الاقوامی نمائش’دبئی ایکسپو 2020ء’ میں اسرائیل شرکت کرتا ہے تو دوسرے مسلمان ممالک اور آزادی پسند عالمی قوتوں کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے
بیان میں متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قابض صیہونی رریاست اسرائیل کو نمائش میں شرکت سے سختی سے روکے کیونکہ ایسا کرنے سے امارات کے حوالے سے فلسطینی عوام میں سخت مایوسی اور غم وغصہ کی لہر اٹھ سکتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘دبئی ایکسپو 2020’ عالمی اہمیت کا حامل موقع ہے جس میں عرب وزراء خارجہ کا اجلاس بھی ہوگا۔ اس موقعے پر اسرائیلی ریاست کو شرکت کی اجازت دینا فلسطینی قوم کی تمنائوں اور امنگوں کا خون کرنےاور فلسطینی قوم کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔فلسطینی بائیکاٹ مہم نے کہا ہے کہ ایکسپو نمائش میں شرکت اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کو آگے بڑھانے اورقابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو نارملائز کرنے کی اسکیموں کا حصہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ‘ایکسپو نمائش 2020’ رواں سال دبئی میں ہوگی جس میں اسرائیلی ریاست نے بھی شرکت کا اعلان کیا ہے۔