(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد غرب اردن کے تیس فیصد علاقے کو اسرائیل میں ضم کیا جائے گا ،خودمختار فلسطینی ریاست کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہونے دیں گے؎۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد اپنے جاری بیان میں اسرائیلی وزیردفاع نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو آئندہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین کی مزید اراضی پر اپنی حاکمیت نافذ ہونے کا اعلان کریں گے ، اس سلسلے میں پہلے غرب اردن کی تیس فیصد آبادی کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا جس کے بعد غرب اردن اور اس سے متصل علاقوں کو صیہونی ریاست اسرائیل میں ضم کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل صدیوں سے ہمارا ہے کسی خودمختار فلسطینی ریاست کا کوئی وجود نہیں اور نا اس کو ہونے دیں گے ۔