(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابص صیہونی مذہبی جنونیوں کا صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز 150 سے زائد یہودی مذہبی جنونیوں جن میں یہودی آباد کار، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام بھی شامل تھے انھوں نے مذہبی رسومات کی آڑ میں صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔ا