(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حنان اشراوی کاکہنا ہے کہ انھوں نے فلسطین اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے خلاف احتجاجاً اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کیا ہے۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سرکردہ رکن اور فلسطینی خاتون رہ نما حنان عشراوی نے فلسطینی اتھارٹی کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کردیا ۔
اپنے مستعفی ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بعض حلقوں میں ان کے استعفے کو ذاتی مصروفیات یا صحت کی خرابی سے تعبیر کیا جارہا ہے لیکن میں واضح کردوں کے یہ استعفیٰ فلسطین اتھارٹی کے قابض صیہونی ریاست کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی بحالی کے خلاف
احتجاجاً دیا گیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ ذاتی یا صحت کی خرابی سے نہیں بلکہ ، اس کا تعلق فلسطین کی موجودہ حقیقت اور مستقبل اور اختیارات اور ذمہ داری کی منتقلی کے حوالے سے ہے جس میں فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے ہوں ۔